فَاِمَّا تَثْقَفَنَّهُمْ فِی الْحَرْبِ
فَشَرِّدْ بِهِمْ مَّنْ خَلْفَهُمْ لَعَلَّهُمْ یَذَّكَّرُوْنَ
تو
اگر تم انہیں لڑائی میں پا ؤ تو انہیں ایسی مار مارو جس سے ان کے پیچھے والے بھی
بھاگ جائیں (اور بعد میں آنے والی نسلیں بھی یاد رکھیں) اس امید پر (مارو) کہ شاید
انہیں عبرت ہو۔
آپریشن بنیان مرصوص‘‘ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو دھول چٹا دی
پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے متعدد لڑاکا طیارے مختلف علاقوں میں گر کر تباہ ہوئے
ان تباہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کے پائلٹس زخمی یا لاپتہ بھی ہوئ
ایک طیارہ اننت ناگ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، جس کے پائلٹ کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سکیورٹی ذرائع
تباہ ہونے والے بھارتی طیارے کی ایجکیشن سیٹ پہی گاڈول کوکرناگ کے علاقے سے برآمد ہوئی، سکیورٹی ذرائع
بھارتی فضائیہ کا دوسرا طیارہ پامپور یا پلوامہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کے دونوں پائلٹس شدید زخمی حالت میں سری نگر ہسپتال منتقل کئے گئے، سکیورٹی ذرائع
ایک اور لڑاکا طیارہ پنتھیال / رامسو، ضلع رام بن کے علاقے میں گر کر تباہ ہوا، سکیورٹی ذرائع
اس طیارے کے پائلٹ فلائنگ آفیسر اقبال سنگھ کو زخمی حالت میں آرمی ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا، سکیورٹی ذرائع
ایک اور طیارہ بھردہ کلاں، تحصیل اکھنور کے زرعی کھیتوں میں گرا، سکیورٹی ذرائع
اس حادثے میں ایجکیٹ کرنے والے دونوں پائلٹس زخمی ہوئے جنہیں اکھنور کے فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا، سکیورٹی ذرائع
بھارتی فضائیہ کا ایک طیارہ
بھٹنڈہ کے علاقے میں بھی تباہ ہوا، سکیورٹی ذرائع
بھارت
کا ایک ہیرون ریموٹ پائلٹڈ وہیکل (Heron RPV) جموں
شہر کے مشرق میں 13 ناٹیکل میل کے فاصلے پر مار گرایا گیا، سکیورٹی ذرائع
اس وقت مودی اور اس کے میڈیا کے حالات دیکھیں جا
کر۔ حتی کہ وہ صحافی اور جرنلسٹس جو کہ خود کو سیکولر کہتے نہیں تھکتے، وہ بھی پوری
طرح اسی کام میں جتے ہوئے ہیں کہ کسی طرح اپنی ہزیمت کی کہانی کو چھپایا جاسکے۔
مودی کچھ اور کہہ رہا ہے، اس کا میڈیا اور تھنک ٹینکس کچھ اور کہہ رہے ہیں لیکن ان
کو مسئلہ ہے وہ پاکستانی بیانییے سے نہیں، اس وقت پوری دنیا کا میڈیا اور دفاعی
اور بین الاقوامی امور کے ماہرین اس بات پر تقریبا متفق ہیں کہ پاکستان نے مودی
اور اس کے بھارت کی دفاعی قابلیت کو ایک انتہائی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ یہ وہ
نقصان ہے جو صرف مودی کا نہیں ہے۔ یہ مغربی شکنجہ جو کہ بھارت کے ذریعے اس خطے میں
ا س ر ا ئ ل اور امریکہ اور ان کے حواریوں کے ذریعے وہ کسنا چاہتے تھے اس کو نقصان
ہے۔
اس کی گرفت ڈھیلی نہیں،
ٹھیک ٹھاک ڈھیلی پڑ گئی ہے۔ ٹرمپ نے بھی دو سے تین دفع یہ کہہ دیا ہے کہ ڈیل اس نے
کروائی ہے۔ اور امریکہ کی ڈیپ اسٹیٹ اور انٹیلیجنس کمیونٹی کے لئیے یہ بات ہضم
ہونے والی نہیں۔
پوری
دنیا سے مسلمانوں نے بھی جس طرح پاکستان کا ساتھ دیا ہے اس نے بھارت کو اس خطے کے
اندر ایک عام ملک کے حیثیت سے لا کھڑا کیا ہے۔ ایک ایسا ملک جو ہندوتوا کا حامل
ہے، جس کے مسلمان پسے ہوئے ہیں اور باقی کے مسلمان اس ہندوتوا کے نظرئیے کے حامی
بن چکے ہیں، جس کی معیشت کی دھاک صرف اتنی ہے کہ اس سے تجارت کر لیں لیکن کو اپنا
دفاع پھر بھی اچھا نہ کر سکا، اور جسے اس سے چار گنا چھوٹے ملک نے نیچے لٹا کر
مارا ہے اور سب سے بڑھ کر اس پورے معرکہ حق و باطل میں صیہونیوں کے ساتھ اور صہیونی
اس کے ساتھ کھڑے تھے۔ وہ جو اس خطے کو چودھری بننا چاہ رہا تھا، اسے اب یہ خطرہ ہے
کہ اس کی گرتی دھوتی کو کیسے واپس باندھا جائے۔